’رئیس ‘ ریلیزسے قبل تنازع کا شکار


\"raees\"بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم \’رئیس\’ ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی ایک عدالت نے ایک گینگسٹر کے بیٹے کی شکایت پر دائر کیے گئے مقدمے کے سلسلے میں بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاو¿س کو نوٹس جاری کردیا۔
مذکورہ گجراتی گینگسٹر کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ فلم \’رئیس\’ ان کے والد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
سول کورٹ کے جج آر ٹی وٹسانی نے شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاو¿س ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور شریک پروڈیوسر ایکسل انٹرٹینمنٹ اور راہول ڈھولکیا پروڈکشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ماہ 11 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
شاہ رخ خان فلم \’رئیس\’ میں ایک گجراتی گینگسٹر رئیس خان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار کریں گی اور نوازالدین صدیقی ایک پولیس افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔
کہا جارہا ہے کہ فلم مبینہ طور پر عبدالطیف نامی ایک گینگسٹر کی زندگی پر مشتمل ہے، جن کے بیٹے مشتاق احمد نے فلم کے اجرا کے ساتھ ساتھ اس کے تشہیری مواد کے خلاف بھی حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کی.
فلم کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کی مد میں 101 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ فلم کے دوسرے حصے میں عبدالطیف کی زندگی کو انتہائی ہتک آمیز انداز میں پیش کیا گیا ہے جس سے ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ جب فلم کے سکرپٹ پر تحقیق کی جارہی تھی تو ان کے خاندان کے افراد سے رابطہ کیا گیا اور پروڈیوسرز نے بھی اس بات کی تشہیر کی ہے کہ یہ فلم عبدالطیف کی زندگی پر مشتمل ہے۔رپورٹس کے مطابق عبدالطیف قتل اور اغوا سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈرورلڈ کے ڈان داو¿د ابراہیم کے گینگ کا حصہ تھا۔
عبدالطیف کو 1995 میں گرفتار کیا گیا اور 1997 میں سبرماتی جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران وہ پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments