دھرنے والوں کو 126 دن ناشتہ اور کھانا اپنی جیب سے کھلایا: خان بہادر ڈوگر کا انکشاف


تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پھٹ پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2014ء کے دھرنے والوں کو 126 دن تک صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایا پھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا۔

خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ اُمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے ’خود ساختہ‘ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر شب خون مارا ہے۔ اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے۔ خان بہاد کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ کا وعدہ کر کے پیٹھ میں چھرا گھو نپ دیا، خان بہادر ڈوگر احتجاج کے لیے بنی گالا روانہ ہو گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).