وہ خاص مقام جسے دبانا کئی مسائل کا حل ہے


ڈیلی سٹار کے مطابق آکوپنکچر طریقہ علاج کی ماہرین بتاتے ہیں کہ ناف کے نیچے تقریباً دو انگلیوں کی موٹائی کے برابر فاصلے پر ایک ایسا مقام موجود ہے جسے آپ قبض توڑنے والا بٹن کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس کو دبانے سے رفع حاجت کی راہ میں حائل پرانی رکاوٹیں بھی ختم ہو جاتی ہیں اور کھل کر اجابت ہو جاتی ہے ۔

اس جگہ کو انگلی کے ساتھ زور سے دبائیے لیکن اتنی طاقت مت لگائیے کہ آپ کو تکلیف محسوس ہونے لگے۔ اگر یہاں دبانے سے آپ کو تکلیف محسوس ہو تو رک جائیے اور کچھ دیر بعد انتہائی نرمی سے دبانا شروع کیجئے اور آہستہ آہستہ دباؤ بڑھائیے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس تکنیک سے عموماً چند سیکنڈ میں ہی مسئلہ حل ہو جاتا ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ ایک سے تین منٹ تک یہ کوشش جاری رکھ سکتے ہیں، اس سے زیادہ وقت کیلئے دباؤ مت ڈالیں ۔ اس جادوئی مقام کو دبانا قبض کے علاوہ انہضام ، پیشاب اور خواتین میں حیض کے مسائل میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).