باورچی خانے کی صافیاں فوڈ پوئزننگ کا سبب


ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں صافی کے طور پر بیک وقت کئی کاموں میں استعمال ہونے والے تولیے فوڈ پوئزننگ کا سبب بن رہے ہیں۔

موریشیئس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 100 باورچی خانوں کے ان تولیوں کی جانچ کی جو ایک ماہ سے استعمال میں تھے۔

تحقیق میں معلوم چلا کہ مختلف کاموں کے لیے استعمال ہونے والے تولیے میں ای کولی کے پائے جانے کے زیادہ امکانات بطور خاص ان تولیے یا صافیوں میں ملے جن کا برتن پوچھنے، سلیب یا فرش کو صاف کرنے اور ہاتھ خشک کرنے جیسے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بھیگے تولیوں یا پھر جہاں گوشت کھایا جاتا ہے وہاں ایسے جراثیم کے پائے جانے کے بھی امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیوی کی جگہ باورچی خانہ ہے: نائجیریا کے صدر کا جواب

’انڈین ٹرینوں کا کھانا استعمال کے قابل نہیں‘

ایک ہی کپڑے کو مختلف قسم کے کاموں میں استعمال کرنے کے نتیجے میں امراض پھیلانے والے جرثوموں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔

امریکی حکومت برتن پونچھنے والے کپڑے، چائے پوش، سپنج اور اوون میں استعمال ہونے والے دستانوں کو پابندی سے بدلتے رہنے اور انھیں استعمال سے پہلے خشک کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

کچن کی صفائی

کچن کی صفائی کا خاص اہتمام رکھیں

یہ تحقیق جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں امریکن سوسائٹی فار مائکروبائیولوجی کے اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں نے تولیے یا صافی میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی افزائش کی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ ان کی موجودگی کتنی ہو سکتی ہے۔

جتنے تولیے یا صافیاں یکجا کیے گئے تھے ان میں سے 49 فیصد میں بیکٹیریا پیدا ہوا اور ان میں بڑے خاندان کے حساب سے اضافہ دیکھا گیا یعنی جتنے ہاتھ اتنے زیادہ بیکٹیریا کی موجودگی۔

یہ بھی پڑھیے

’خاکروب کو پہلے نہلایا جائے پھر علاج ہو گا‘

کیا مشینیں انسانوں کی جگہ لے لیں گی؟

ان میں سے 36.7 فیصد میں کولی بیکٹیریا پایا گيا جس میں ایک ای کولی بھی شامل ہے۔ ای کولی ایسا بیکٹیریا ہے جو انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں پایا جاتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں لیکن بعض سنگین انفیکشن اور فوڈ پوئزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

کچن میں جرثوموں کے پھیلاؤ کو کیسے روکیں؟

کچن کی صفائی

  • وقفے وقفے سے برتن صاف کرنے والے تولیے اور چائے پوش بدلتے رہیں
  • بعض ماہرین کی رائے ہے کہ روزانہ تولیہ تبدیل کریں یا پھر اس دن جب آپ کھانا پکائیں
  • ایک بار استعمال کرکے پھینک دیے جانے والے کپڑے یا پیپر کلاتھ کے استعمال سے اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے
  • دوبارہ استعمال ہونے والی صافی کو 60 ڈگری سے زیادہ گرم پانی میں دھویا جائے اور اسے جرثومہ سے پاک کیا جائے
  • برتن دھونے والے مانجھے کو پابندی سےصابن اور گرم پانی میں صاف کریں
  • استعمال سے پہلے کھانے پکانے والی جگہ کی صفائی کو یقینی بنائیں
  • کچے کھانے بطور خاص گوشت کے لیے علیحدہ چاپنگ بورڈ استعمال کریں
  • کھانے کی اشیا بطور خاص کچے گوشت کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں اور خشک کریں
  • کچن کے سلیب یا سطح کو استعمال کے بعد فوراً صاف کردیں

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32498 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp