لاہور کے جلسے کا مقام تبدیل نہیں ہو گا: عمران خان


\"imranتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صاف بتا دیا کہ لاہور کے جلسے کا مقام تبدیل نہیں ہو گا ، جلسہ چیئرنگ کراس پر ہی ہوگا۔ لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کل ہفتے کے روز دوبارہ لاہور آئیں گے اور چیئرنگ کراس پر جلسے کے انتظامات کاخود جائزہ لیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے ، جلسے کے انتظامات کرنا اور سکیورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جلسے کا مقام تبدیل نہیں کرے گی۔ عمران خاں کا کہنا تھا کہ چیئرنگ کراس پر جلسے ہوتے آرہے ہیں اس لئے وہاں جلسہ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments