سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری میدان میں نکل آئے: عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں


 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بالآخر وہ دھماکہ خیز اعلان کردیا جس کے نتیجے میں بنی گالہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ معروف اینکر پرسن نسیم زہرا نے دعویٰ کیا ہے کہ افتخار چوہدری نے عمران خان کو نا اہل کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر نسیم زہرا نے بتایا کہ افتخار چوہدری نے ان کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کی پارٹی عمران خان کے خلاف پانچوں حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ہر امیدوار آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کے شواہد حاصل کرلیے ہیں کہ عمران خان نے بیرون ملک ٹیریان کو اپنی بیٹی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے لیکن پاکستان میں اس چیز کو ظاہر نہیں کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).