رافیل نڈال 11 ویں بار فرینچ اوپن کے فاتح


رافیل نڈال

Getty Images

سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اتوار کو پیرس میں سرخ مٹی کے کورٹ پر آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر 11 ویں بار فرینچ اوپن کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔

32 سالہ نڈال نے فائنل میں اپنے حریف تھیم کو سٹریٹس سیٹس میں 6-4 6-3 6-2 کے فرق سے زیر کیا۔

نڈال مارگریٹ کورٹ کے بعد ٹینس کی تاریخ کے دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 11 ویں بار فرینج اوپن جیتا ہے۔

اس سے قبل مارگریٹ کورٹ نے سنہ 1960 سے 1973 کے دوران 11 بار آسٹریلیا اوپن کا ٹائیٹل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رافیل نڈال ریکارڈ دسویں بار فرینچ اوپن کے فاتح

ڈیل پوٹرو کو ہرا کر نڈال یو ایس اوپن کے فائنل میں

رافیل نڈال نے اس کامیابی کے ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 17 کردی جو ان کے حریف کھلاڑی روجر فیڈرر کے ریکارڈ سے محض تین ٹائٹل کم ہے۔

نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں مشکلات کے باوجود بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انھیں میچ کے تیسرے سیٹ میں انگلی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈاکٹر کی مدد لینا پڑی تھی تاہم انھوں نے میچ کو جاری رکھا اور مسلسل دوسرے سال چیمپیئن بن کر ریکارڈ 11 مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ رافیل نڈال نے سنہ 2005 میں 20 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ فرنچ اوپن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس کے بعد وہ مسلسل سنہ 2008 تک چیمپیئن رہے تاہم سنہ 2009 میں راجر فیڈرر نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا تھا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 4557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp