مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لیے ڈرامے ہو رہے ہیں: چوہدری نثار


سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ ان کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور نہ ہی اس کا محتاج۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ علالت سے صحت یابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).