ایک رات کے تم کتنے پیسے لیتی ہو؛ صوفیہ حیات کا آگے سے کرارا جواب


’’ایک رات کے تم کتنے پیسے لیتی ہو‘‘ سوشل میڈیا پر اداکارہ صوفیہ حیات کو شہری نے یہ پیغام بھیجا تو آگے سے ایسا دبنگ جواب دے دیا کہ اسے لاجواب کر دیا

سوشل میڈیا پر اوباشوں کی کوئی کمی نہیں جن کا مقصد ہی دوسروں کے بے وجہ لتے لینا اور زندگی اجیرن کرنا ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک اوباش نے بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’ایک رات کا ریٹ‘ پوچھ لیا جس پر صوفیہ نے اسے ایسا جواب دیا کہ آئندہ وہ کسی خاتون کو ایسی شرمناک بات کہنے کی جرأت نہیں کرے گا۔صوفیہ نے اس شخص کے ساتھ ہونے والی چیٹنگ کا سکرین شارٹ پوسٹ کیا ہے جس میں وہ شخص پہلے میسج میں ’ہائے ڈیئر‘ کہتا ہے اور اگلے پیغام میں لکھتا ہے کہ ’’کیا تم مہربانی کرکے بتاؤ گی کہ ایک رات کی بکنگ کا تم کیا لیتی ہو؟‘‘

صوفیہ حیات اسے جوابی میسج میں لکھتی ہے کہ ’’پہلے تم اپنی ماں سے، پھر اپنی بہن سے اور پھر اپنی بیوی سے پوچھو۔ وہ تمہیں ایک رات کا ریٹ بتا دیں گی۔‘‘یہ بدقماش یہی نہیں رکتا اور جواب دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ ’’لیکن وہ تمہاری طرح لوگوں کو اپنا جسم نہیں دکھاتیں۔‘‘ اس پر صوفیہ اسے کہتی ہے کہ ’’تمہاری ماں نے کسی کو جسم دکھایا تھا، تبھی تم پیدا ہوئے۔ تمہارا ذہن صاف ہونے والا ہے۔ تمہارے لیے تو رمضان کا بھی کچھ مطلب نہیں ہے۔‘‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).