دانیال عزیز سے نظریاتی سیاست پر بحث کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ سنی لیونی سے شرم و حیاء پر بحث شروع کر دیں


”دانیال عزیز سے نظریاتی سیاست پر بات کرنا ایسے ہی ہے جیسے سنی لیونی سے۔۔۔“ فواد چوہدری نے براہ راست پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ میزبان بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے، پھر پروگرام میں وہ کچھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا

چند دن پہلے ایک پروگرام میں نعیم الحق نے بحث کے دوران دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا تھا اور اب فواد چوہدری نے دانیال عزیز کو لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ میزبان بھی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے اور اس کے بعد پروگرام میں وہ کچھ ہوا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری اپنی گفتگو کچھ اس طرح شروع کرتے ہیں کہ ”پہلی بات تو یہ ہے کہ دانیال عزیز سے نظریاتی سیاست پر بحث کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ سنی لیونی سے اسلام پر یا شرم و حیاءپر بحث شروع کر دیں۔ دانیال عزیز پرویز مشرف کا رومال زمین پر گر گیا تو انہوں نے واقعی ان کا رومال پکڑ کر ان کے جوتے پر پھیرنا شروع کر دیا۔“

ایسا کہنے پر دانیال عزیز کو غصہ آنا فطری بات تھی اور پھر انہوں نے بھی ’حملے‘ شروع کر دئیے اور پروگرام ’میدان جنگ‘ بن گیا جس میں دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں