کیا علی محمد خان ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟


اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا ٹکٹ نہ ملنے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ مجھے معلوم تھا کہ سٹیٹس کو کے خلاف بولنے کا ردعمل آئے گا۔ امید ہے لوٹوں کی بجائے کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اپنے ذاتی سیاسی مسائل پر ٹی وی پر یا سب کے سامنے بات نہیں کی لیکن اب چونکہ آپ نے سوال کیا ہے تو میں آپ کو جواب دے دیتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ایم این اے اور وزارتوں کے چکر کے لیے نہیں ہوں۔

ادھرتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کوٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جو حل کرلئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 55 فیصد امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان کی جگہ ابھی کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور میری اطلاع کے مطابق کچھ مسائل ہیں جن کے حل ہونے پر ان کو ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).