ٹاک شوز پر عمران کا جارحانہ دفاع کرنے والے فیاض الحسن چوہان سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا


پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ ایک طرف کئی رہنماؤں کو سرے سے ہی ٹکٹ نہیں ملے، دوسری طرف حلقہ پی پی 17 (راولپنڈی) میں تحریک انصاف کے اہم رہنما فیاض الحسن چوہان کو دیا گیا ٹکٹ بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔ جس کے بعد راولپنڈی رہنماؤں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17سے تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنمائوں میں بغاوت عروج پر پہنچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ عمران خان اس حلقے سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر کریں گے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان ٹیلی ویژن ٹاک شوز پر مذہبی حوالوں سے عمران کا جارحانہ دفاع کرنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).