چوروں، لٹیروں اور ٹھگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے گئے: پی ٹی آئی کے بانی رہنما حامد خان عمران خان پر برس پڑے


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد خان پارٹی میں الیکشن 2018ء کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا غلط فیصلہ قرار دیا۔ حامد خان کا کہنا ہے کہ چوروں، لٹیروں اور ٹھگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹوں سے نوازا گیا ہے۔ حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت الیکشن 2018ء لڑنے کے لئے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹوں سے نوازے جو ان کا حق ہے۔

حامد خان نے کہا کہ عبدالعلیم خان اندر ہی اندر پارٹی کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ علیم خان کی پراسرار سرگرمیوں سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).