بیٹی کا معاملہ: این اے 243 سے عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کردیا گیا


 

پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243  سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکروٹنی کے لیے آج (منگل) کو طلب کر لیا ہے۔ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ پیر کو مکمل ہوگیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات کوحلقہ این اے 243 سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارایڈوکیٹ عبدالوہا ب کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے سابق چیف جسسٹس افتخارچوہدری کی پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالوہاب ایڈوکیٹ نے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا، اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں۔ حلقہ 243 کے ریٹرننگ افسر نے درخواست قبول کرلی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے چیئرمین کواسکروٹنی کیلئے طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان خود یا اپنے نمائندے کے ذریعے 12 جون کو 11 بجے پیش ہو کر کاغذات کی اسکروٹنی کروائیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق منگل کو (آج) اسکروٹنی کے لئے ریٹرنگ آفیسر کے سامنےعمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل پیش ہوں گے، عمران خان نے عمران اسماعیل کو اتھارٹی لیٹر جاری کردیا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں