یہ واقعہ حال ہی میں افغانستان سے بھارتی شہر ڈیرادون میں کھیلی جانے والی ٹوئنٹی 20 سیریز کے دوران پیش آیا.

 بنگلادیشی کرکٹر صابررحمان نے اپنے ہی ٹیم ساتھی مہدی حسن کو تھپڑ جڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق صابر رحمان اور مہدی حسن کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی جس نے تلخ کلامی کی صورت اختیارکی، اس پر غصے میں آکر صابر نے مہدی حسن کو تھپڑ رسید کردیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو الگ کیا، وہ اس واقعے کے عینی شاہدین بھی ہیں۔

اگرچہ ٹیم منیجر خالد محمود نے اس واقعے کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا تاہم یہ خبر بی سی بی حکام کو مل چکی،وہ صابر کے خلاف کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں جو پہلے ہی رواں برس کے آغاز میں ایک مقامی میچ کے دوران تماشائی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ڈومیسٹک پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں۔