اپنے خون سے آپ کا نام لکھنا چاہتا ہوں؛ عامر لیاقت نے کیا جواب دیا؟


تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں اور انہیں شو کی ریٹنگ بڑھانے کے تمام تر طریقے آتے ہیں اور بعض اوقات ان کے باعث وہ مختلف تنازعات میں بھی گھر جاتے ہیں لیکن اپنی مہارت کے باعث وہ ان میں سے نکلنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیںایسا ہی کچھ گزشتہ روز ہونے والے شومیں بھی ہواجب ایک نوجوان کھڑا ہوا اور اس نے عامر لیاقت سے اپنی محبت کا اظہار کر دیااور اپنا بازو دکھایا جس پر اس نے عامر لیاقت کی محبت میں بلیڈ سے کٹ بھی لگا رکھے تھے ۔

عامر لیاقت شو کے دوران شرکاءسے بھی گفتگو کرتے ہیں اور اسی دوران ایک خاتون کے پاس مائیک پہنچا تو انہوں نے بتایا کہ اس کا بیٹا عامر لیاقت کا بہت بڑا فین ہے اور ان سے بہت محبت بھی کرتا ہے ، خاتون نے بتایا کہ اس نے دو مرتبہ خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی ہے ، اتنی دیر میں وہ نوجوان کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ وہ عامر لیاقت سے سچ میں بہت محبت کرتاہے اور اس نے شو کے دوران عامر لیاقت کیلئے گانا بھی گا کر سنایا اور کہنے لگاکہ ’میں آپ سے ملنا چاہتاہوں جس پر عامر لیاقت نے جواب دیتے ہوئے کہا میں شو کے بعد آپ سے ضرور ملوں گا ۔لڑکے نے کہا کہ میں آپ کو شدت سے چاہتاہوں اور خواہش ہے کہ اپنے خون سے آپ کا نام لکھوں جس پر عامر لیاقت کہنے لگے کہ ”او بھائی ایسا کچھ مت کرنا ، یار ہمیں لوگ کچھ اور سمجھنے لگ جائیں گے ۔ عامر لیاقت کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے لڑکے نے کہا کہ لوگوں کو چھوڑیں آپ ۔“

ویڈیو دیکھیں:

ان سب کے علاوہ عامر لیاقت کے شو کے دوران اکثر انتہائی حیران کن واقعات پیش آتے رہتے ہیں جیسا کہ کچھ عرصہ قبل ان کے شومیں ایک نوجوان آیا جس نے خواہش کا اظہار کیا کہ ’کاش آپ میرے والد ہوتے ‘، نوجوان نے عامر لیاقت کے ساتھ عمرہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تاہم عامر لیاقت نے انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ٹکٹ بھی دی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).