شاگرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام میں استانی کو چھ برس قید کی سزا


سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والی خاتون استانی کو سخت ترین سزا سنادی گئی
لڑکے نے بتایا کہ اس کی ٹیچر نے اسے موبائل فون پر اپنی فحش تصاویر بھیجنی شروع کیں جہاں سے اس تعلق کا آغاز ہوا۔ پہلی بار وہ دونوں لڑکے کے گھر میں ملے، جہاں پہلے انہوں نے شراب پی اور پھر جنسی تعلق استوار کیا۔ لڑکے نے بتایا کہ اس کے بعد 6ماہ تک ان دونوں نے کئی مواقع پر جنسی تعلق قائم کیا۔ لڑکے کے اس اعتراف پر پولیس نے کیتھرین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈیلس کے علاقے ٹرافی کلب کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ” اس وقت کیتھرین 8ماہ کی حاملہ ہے اور ہم یہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ بچہ اس لڑکے کا ہی ہے، کیونکہ کیتھرین شادی شدہ بھی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).