لائیو پروگرام چل رہا ہے اگر آپ نہیں دیکھ رہے ہو تو میں کیا کروں


عامر لیاقت کو لائیو پروگرام میں موبائل پر کال آ گئی، پہلے انہوں نے نظرانداز کیا لیکن دوبارہ آئی تو فون اٹھا کر ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں شریک علماءکرام کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

ٹی وی پر کیمرے کے سامنے کام کرنے والے افراد سے تعلق رکھنے والوں کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس دن اور کتنے بجے پروگرام کرتے ہیں اور رابطہ کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہیں لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت کے کسی جاننے والے نے انہیں لائیو پروگرام کے دوران ہی فون کر دیا۔

عامر لیاقت اس وقت قرآن کریم سامنے رکھ کر آیت اور اس کا ترجمہ پڑھ کر سنا رہے تھے۔ فون آیا تو انہوں نے ٹیڑھی آنکھ کر کے فون کی جانب دیکھا لیکن نظر انداز کر دیا لیکن جب دوسری مرتبہ بھی فون آ گیا تو انہوں نے لائیو پروگرام کے دوران ہی فون سن لیا اور کہا ”لائیو پروگرام چل رہا ہے اگر آپ نہیں دیکھ رہے ہو تو میں کیا کروں، پلیز کال نہ کریں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).