حکومت کو کوسنے والی خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو انہیں ”آنٹی گورمنٹ“ کا خطاب دیدیا گیا اور کئی میمز بنائے گئے۔

بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ ان کا نام قمر ہے اور وہ کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹرز کی رہائشی ہیں اور یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد رشتہ داروں کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا جاتا ہے۔

قمر کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ اس کی والدہ کو بلند فشار خون کا مرض لاحق ہے جس کے باعث وہ خود پر قابو نہیں رکھ پاتیں اور ایسی صورت میں انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں۔

اس نے مزید بتایا کہ ہر کوئی میری ماں کا مذاق بناتا ہے۔ ہم نے خاندانی تقریبات میں بھی جانا چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہاں آئے لوگ تقریب کا لطف اٹھانے کے بجائے اپنی توجہ میری والدہ پر مرکوز کر لیتے اور کئی مرتبہ ہماری رشتہ داروں کیساتھ لڑائی بھی ہوئی جس کے نتیجے میں رشتہ داروں نے ہمارے گھر پر آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔