پہلا ٹی 20: پاکستنا کی پہلی وکٹ گرگئی، احمد شہزاد آؤٹ


کرکٹ

PA

ایڈنبرا میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

اس وقت کریز پر فخر زمان اور حسین موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے چار اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی 33 کے مجموعی سکور پر ملی جب احمد شہزاد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایونز کی گیند پر برنگٹن نے ان کا کیچ لیا۔

پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حسین طلعت اور آصف علی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے لیف آرم سپنر حمزہ طاہر اپنا پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: فخر زمان، احمد شہزاد، حسین طلعت، شعیب ملک، سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر اور حسن علی۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم: کے جے کوئٹزر، منسی، برنگٹن، میکلوڈ، بج، لیسک، کراس، صفیان شریف، واٹ، ایونز اور حمزہ طاہر۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp