بیٹے نے باپ کو نئی bmw میں دفن کیوں کر دیا؟


بیٹے نے اپنے باپ کو نئی ایک کروڑ روپے کی BMW سمیت قبر میں اتاردیا کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

میل آن لائن کے مطابق مالدار بزنس مین ازوبوئق کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والد کو BMW کار کا تحفہ پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن چند روز قبل ان کی موت ہوگئی۔ والد کی موت کے بعداس نے 66ہزار پاﺅنڈ مالیت کی نئی BMW کارخریدی اور اپنے باپ کی میت کو تابوت میں ڈالنے کی بجائے نئی نویلی چمکتی دمکتی BMW کار میں ڈال کر دفن کیا۔

نائیجیرین میڈیا پر اس واقعے کی خبروں نے خوب دھوم مچائی جبکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر گردش کررہی ہیں۔ بوڑھے آدمی کو BMW کار میں ڈال کر مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اس گاﺅں کے اکثر باسیوں کی زندگی غربت کے باعث شدید مسائل سے دوچار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب انوکھی تدفین کی خبریں سامنے آئیں تو ازوبوئق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس نادان شخص نے یہی بھاری رقم اپنے باپ کے نام پر خیرات کی ہوتی اور گاﺅں کے غرباءکا کچھ بھلا سوچا ہوتا تو کیا ہی اچھا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).