خراب مردانہ صحت کن دوسری خطرناک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے؟


مردانہ کمزوری کا مسئلہ زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر ہر 10میں سے ایک مرد کو درپیش آتا ہے اور اکثر مرد شرم کے باعث اس کے علاج میں کوتاہی برتتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ اس مسئلے سے دوچار مرد پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”مردانہ کمزوری کا مسئلہ ہارٹ اٹیک، سٹروک اور دیگر ایسی جان لیوا بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مردانہ کمزوری کی وجوہات ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول و دیگر ہیں اور یہی ہارٹ اٹیک اور سٹروک وغیرہ کا بھی سبب بنتی ہیں۔“

اس تحقیق میں جانز ہاپکنز سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے 2ہزار مردوں پر تجربات کیے، جن کی عمریں 60سے 78سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے ان مردوں کی کمزوری اور دل کی بیماریوں کا کئی سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور ان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے، جن میں معلوم ہوا کہ جس مردمیں جتنی جنسی کمزوری زیادہ تھی اس کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک آنے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ تھے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل بلاہا کا کہنا تھا کہ ”ان مردوں میں جنہیں سب سے زیادہ 6.3فیصد جنسی کمزوری تھی انہیں اگلے تین سال میں ہارٹ اٹیک یا سٹروک آیا اور ان میں سے بیشتر کی موت واقع ہو گئی۔ چنانچہ مردانہ کمزوری کا مسئلہ اپنے آپ میں ایک بیماری تو ہے لیکن یہ ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسی جان لیوا بیماریوں کی پیشگی علامت بھی ہوتی ہے چنانچہ اسے نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).