اداکارہ نور کی ’عمرے‘ پر عمران خان، بشریٰ بی بی اور سابق شوہر عون چوہدری سے ’اتفاقیہ’ ملاقات


اداکارہ نور کی عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کار میں گھومنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور بخاری اپنی صاحبزادی فاطمہ کے ہمراہ ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلیے سعودی عرب میں ہیں، جہاں ان کی ملاقات اپنی مرشد بشریٰ بی بی، عمران خان اور سابقہ شوہرعون چوہدری سے ہوئی۔ اس دوران جہاں انھوں عمرہ ادا کیا، وہیں روزہ رسول پر حاضری بھی دی۔ حالیہ دنوں میں اداکارہ نور کی عون چوہدری سے پانچویں شادی کی افواہیں گردش میں تھیں ، مگراب سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والی ویڈیو، جس میں نور بخاری، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ الیکٹرک کار میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں، نے کچھ نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ولی حامد علی خان سے طلاق لینے کے بعد نور ابھی عدت میں تھیں اوراس دوران نہ وہ نکاح کر سکتی ہیں اور نہ ہی گھرسے باہر نکل سکتی ہیں، ایسے میں عمرہ ادا کرنا اور پھر سابق شوہر سے ملنا کیسے ممکن ہوا ؟ یہی نہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم اسٹار نور نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کراپنی تمام تر توجہ مذہب کی جانب مرکوز کرنے کا اعلان کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو شرعی معاملات کے بارے آگاہ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں لیکن طلاق کے بعد عدت پوری نہ کرنے کے عمل نے ہمیں خاصا مایوس کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جوشخص خود عمل نہیں کرسکتا وہ دوسروں کو کیسے ہدایات دے سکتا ہے ؟

اس حوالے سے شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ نوربخاری کا عمرہ کے دوران سابق شوہرسے ملاقات ہونا اتفاقیہ نہیں بلکہ طے شدہ تھا۔ اگریہ ملاقات اتفاقیہ ہوتی تو وہ کبھی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں بیٹھی دکھائی نہ دیتیں۔

دوسری طرف فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پانچویں شادی جب ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا۔ میں نے جب بھی شادی کی اس کو چھپایا نہیں۔ سابقہ خاوند عون چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ گزشتہ روز عمرہ کیلیے سعودی عرب پہنچے ہیں جبکہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے یہاں ہوں۔ میری ملاقات اپنی مرشد بشری بی بی سے ہوئی۔ میڈیا پر آنے والی سب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میری نئی شادی کی جتنی خبریں لگ چکی ہیں، اس کے بعد تو میرے لیے اب کوئی نیا رشتہ بھی نہیں آئے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).