پرویز رشید نے مسلم لیگ (ن) کو سیکولر تشخص دیا: چوہدری نثار علی


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں۔ گزشتہ روز پرویز رشید نے چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے۔ مریم نواز نے اس وقت پارٹی کو سہارا دیا جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے۔

اس پر ردعمل دینے کے لئے چوہدری نثار خود میدان میں اتر آئے ہیں۔ انہوں نے پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے پارٹی میں خوشامد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور پرویز رشید جیسے لوگ خوشامد کی بد ترین مثال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے مسلم لیگ پر سیکولر نظریہ مسلط کیا۔ ان جیسے پارٹی غداروں مسلم لیگ (ن) کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے۔ چوہدری نثار  نے الزام لگایا کہ پرویزرشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی  پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).