عمرے کی سعادت کے لئے ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ سے کیسے نکلا؟


تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ باوژوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان عمران خان فائونڈیشن کے بورڈ ممبر ہیں۔ عمران خان فائونڈیشن کی ویب سائٹ پر بھی اعظم خان کا نام بطور بورڈ ممبر موجود ہے جبکہ ذلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے تانے بانے بھی عمران خان اور نگراں وزیر داخلہ کے ساتھ ملنے لگے ہیں۔

دوروز قبل ذلفی بخاری کو ائر پورٹ پر ایف آئی امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم سیکرٹری داخلہ نے زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے کے لیے بلیک لسٹ سے نام نکال کر سفرکی اجازت دی تھی۔ قانونی طور پر وزارت داخلہ کے پاس بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا صوابدیدی اختیار موجود ہے لیکن مجوزہ طریقہ کار کے مطابق بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لئے 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ذلفی بخاری کو ساتھ لے کر جانے پر اصرار کرتے رہے۔ چیئرمین عمران خان تین گھنٹے سے زائد ائیرپورٹ پر ذلفی بخاری کا انتظار کرتے رہے اور انہیں ساتھ عمرے کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب لے گئے۔ عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں عمرے کی سعادت ادا کرتے ہوئے عمران خان اور ان کے وفد کی اتفاقیہ طور پر اداکارہ نور بخاری سے بھی ملاقات ہوئی جو عون چوہدری کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).