میڈیا منڈی کے تازہ بھاؤ


معتبر ترین ویب سائٹ رینکنگ لسٹ بنانے والی ایمیزن کمپنی کی الیکسا انڈیکس کے مطابق میڈیا منڈی میں اس ماہ کے دوران بہت حد تک استحکام رہا ہے۔ اردو اخبارات میں ایکسپریس بدستور 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور جنگ دوسرے پر۔ ”ہم سب“ اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے اپنی رینکنگ میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس کا پاکستان میں رینک بڑھ کر 143 ہو چکا ہے اور اس کا گلوبل رینک 20682 ہے۔

6 جنوری 2016 کو ٹیسٹ لانچ سے لے کر اب تک “ہم سب” کے مضامین پانچ کروڑ بارہ لاکھ انتالیس ہزار مرتبہ پڑھے جا چکے ہیں۔

ادارہ ”ہم سب“ اپنے تمام لکھنے اور پڑھنے والوں کا نہایت شکرگزار ہے جن کی بدولت یہ سائٹ دن بدن زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

بلاگنگ ویب سائٹس میں ”ہم سب“ 143 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر مکالمہ ہے جس کا رینک 1748 پوائنٹس ہے۔ تیسرے نمبر پر دلیل ہے جس کا رینک 3920 پوائنٹس ہے۔ چوتھے پر پاکستان 24 ہے جس کا رینک 4242 ہے۔ دنیا پاکستان کے 10238 پوائنٹس ہیں، دانش کے 11236 اور ایک روزن کے 20922۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar