تیراکی کے لباس میں تصاویر پر روسی استانی کی نوکری چلی گئی


روس کے سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون سکول ٹیچر کی حمایت میں مہم چلائی ہے جنھیں تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

26 سالہ وکٹوریہ پوپووا کی سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ہی انھیں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

اخبار دی سائیبرین ٹائمز کے مطابق روس کے شہر اومکس کے سکول نمبر سات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ پوپووا نے اپنے سکول اور پیشے کو بدنام کیا ہے۔

پوپووا کو برخاست کرنے کا فیصلہ انسٹا گرام پر ان کی تیراکی کے لباس میں تصاویر آنے کے بعد کیا گیا۔ اگرچہ بعد میں ان کی تصاویر کو حذف کر دیا گیا۔

اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقربیاً تین ہزار افراد نے ’اساتذہ بھی لوگ ہیں‘ کا ہیش ٹیگ استمعال کرتے ہوئے اپنی تیراکی کے لباس میں تصاویر شیئر کیں۔

’پاگل پن کب ختم گا؟`

آن لائن مہم کے دوران ایک خاتون نے سکول ٹیچر کی برخاستگی کو ’منافقت، احمقانہ حرکت اور پاگل پن کی شرمناک مثال‘ قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہم اساتذہ ہیں لیکن ہم انسان بھی ہیں، چنانچہ ہمیں سکول سے باہر اور سوشل میڈیا پر مختلف نظر آنے کا حق ہے۔‘

ایک شخص نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بالکل پاگل پن‘ قرار دیا جبکہ ایک دوسرے شخص نے سکول ٹیچر کو برخاست کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ’جب بیوقوف وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو بچانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔‘

ایک انسٹا گرام صارف user ufaeva_ufa نے کہا ’میں اپنی ساتھی کی حمایت کرنا چاہوں گی‘ اور پوچھا ’ہمارے ملک میں پاگل پن کب ختم ہو گا؟‘

’یہ اصول نہیں ہے‘

کچھ افراد بشمول ohmybroochh@ نے سوشل میڈیا پر آنے والے اس ردِ عمل پرتنقید کرتے ہوئے لکھا ’یہ صرف تیراکی کے لباس میں اپنے آپ کو دکھانے کے لیے ایک عذر ہے۔‘

دوسرے صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کیا اور وکٹوریہ پوپووا کو برطرف کرنے والوں سے رابطہ کرنے کے بجائے خواتین کے برہنہ ہونے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

ایک اور صارف جنھوں نے سکول ٹیچر ہونے کا دعویٰ کیا وکٹوریہ پوپووا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’یہ اصول نہیں ہے۔‘ اساتذہ بھی انسان ہیں تاہم یہ انسان معلم ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’جی ہاں یہ نجی زندگی ہے۔ نجی، آپ کو کیسا محسوس ہو گا جب اساتذہ سکولوں کے پیچھے شراب پیئں گے، سگریٹ نوشی کریں گے اور ہائی سکولوں کو ہٹ کریں گے؟ کیوں نہیں؟ وہ بھی انسان ہیں۔‘

ٹیچر یا ماڈل؟

اومکس کی علاقائی حکومت نے وکٹوریہ پوپووا کی سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں تصاویر آنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ اپنے نوکری پر واپس آ سکتی ہیں اور کہا وکٹوریہ کی نوکری کے بارے میں فیصلہ کر لیا گیا ہے، وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ آیا وہ سکول ٹیچر کے طور پر کام کریں گی یا کسی اور کے طور پر۔‘

دوسری جانب روس کی ایک ماڈلنگ ایجنسی، پلس سائز اومکس نے وکٹوریا پوپووا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ آیا وہ جولائی میں ان کے ساتھ ماڈل کے طور پر کام کریں گی؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp