میاں صاحب سیاست نہیں تجارت کرتے ہیں : بلاول


\"bilawal\"پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور لرزرہا ہے اور نوازشریف کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے کیوں کہ ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔
کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لیڈر نہیں صرف بزنس مین ہیں اور وہ ملک میں سیاست نہیں بلکہ تجارت کرتے ہیں، پی آئی اے، اسٹیل ملز اور خارجہ امور سمیت تمام تر امور میں آپ پہلے اپنا فائدہ دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سیاست کی آڑ میں کھڑے ہونے والے بزنس امپائر کا جواب دینا ہوگا جب کہ میاں صاحب کو اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ ان کا جانا ٹھہر گیا جب ہی انہوں نے پورے پاکستان میں جلسے کرکے الیکشن کی تیاری شروع کردی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا ہر جھوٹ ہر دھوکا واضح ہوچکا ہے، ”ن“ لیگ والے دھاندلی کے ماہر ہیں جب کہ نوازشریف کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے اور تخت لاہور لرز رہا ہے کیوں کہ نوازشریف کے دن گنے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے بھی یوسف رضاگیلانی سے استعفیٰ مانگا تھا اب پاناما لیکس کی تحقیقات تک نوازشریف مستعفی ہوجائیں کیونکہ پاناما لیکس نے حکومت کو لیک کرنا شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کبھی بیمار بن کر روس بھاگ رہے ہیں تو کبھی لندن میں چیک اپ کرارہے ہیں اور کبھی پاناما کے وزیرخزانہ کے پیر پکڑنے پہنچ جاتے ہیں۔
چیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر 2013 کی دھاندلی کا ری پلے ہونے جارہا ہے ، ”ن“ لیگ کی شکست کشمیر سے شروع ہوکر پاکستان میں ختم ہوگی۔ انہوں نے جلسے میں شریک عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ا?ئیں نوازشریف کو شکست دیں، کرپشن کے سردار اور مودی کے یار کو شکست دیں کیونکہ نوازشریف کی شکست مودی کی شکست اور کشمیر کی جیت ہوگی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی کشمیر کے مظالم پر بات نہیں کی لیکن ہم کشمیریوں کے حقوق کے لیے کبھی خاموش نہیں رہیں گے، قوم نوازشریف سے حساب مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ن“ لیگ کی کرپشن کے چرچے عام ہو رہے ہیں، جو غلطی کرے گا اس کو غلطی کا حساب دینا ہوگا، کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کروں گا، شفافیت پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابوں میں لوہا استعمال نہیں ہوتا اس لیے نوازشریف نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments