عدالتی کمیشن چاہے تو ٹی او آرز میں ترمیم کر سکتا ہے: وزیراعظم


\"primeminister\"سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عدالتی کمیشن چاہے تو پہلے ان سے تحقیقات شروع کر لے۔ چیف جسٹس کو تحقیقاتی کمیشن کے لیے خط لکھ دیا اور وہ چاہیں تو ٹی او آرز میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ کمیشن پر چیف جسٹس نے طریقہ کار وضع کرنا ہے ہم احتساب سے نہیں ڈرتے مشرف دور میں بھی ہو چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہماری حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا عوام کی تائید اور حمایت حاصل ہے۔ ترقی اور خوشحالی کے عمل کو نہیں روکیں گے اور کراچی کے اندر امن بحال ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کپتان کو باری دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ کہتے ہیں باری مانگنے والوں کو معلوم ہی نہیں اس طرح باری نہیں آئے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاوس لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا اگلہ مرحلہ مئی میں مکمل ہو گا ، عوام کو اقتدار مقامی سطح پر حقیقی معنوں میں منتقل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 میں ترقی اور خوشحالی کا سفر مکمل ہو گا اور وہ ذاتی طور پر خود تمام منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتشار پھیلانے والوں کو رد کر چکے ہیں آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہو گی۔ عوامی مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں گے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments