ملی مسلم لیگ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی: الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق سماعت کی۔ ملی مسلم لیگ کے وکیل نے کمیشن کے سامنے مؤقف اپنایا کہ ملی مسلم لیگ کے سربراہ سیف اللہ خالد کا حافظ سعید سے کوئی تعلق نہیں، اس پارٹی عہدیداران کے خلاف کسی جگہ کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں۔

الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پہلے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں