ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار


باوثوق ذرائع کے مطابق امریکی حملے میں پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ملافضل اللہ کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجائے جس کے بعدامریکہ نے دو روز قبل ڈرون حملہ کیا۔ جیونیوز کے مطابق ملافضل اللہ کی ہلاکت آرمی چیف کے حالیہ دورے اور ملٹری ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔ ملافضل اللہ کی ہلاکت دو روز قبل ہوئی، اسے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ملافضل اللہ سے متعلق معلومات دینے کی صورت میں 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری طرف طالبان کمانڈر عبدالرشید نے بھی ملافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ ایک گھر پر حملہ کیا گیا جہاں ملا فضل اللہ اور ان کے چار ساتھی مارے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).