شہرت کے بھوکے نوجوان نے ماہرہ خان اور صنم بلوچ کو لفٹ دینے سے انکار کر دیا


’ماہرہ خان اور صنم بلوچ نے مجھ سے لفٹ مانگی لیکن میں نے منع کردیا اور۔۔۔‘ اس پاکستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر یہ بات کہی تو آگے سے صنم بلوچ نے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

اس نوجوان نے، جو بظاہر زیادہ سے زیادہ ایک درمیانے درجے کی موٹرسائیکل کا مالک دکھائی دیتا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی بھونڈی کہانی بیان کرتے ہوئے لکھا ”لڑکیو میں اپنی آﺅڈی کار، جس کی قیمت سن کر آپ زمین پر گر جاﺅ گی اور دو دن تک ہوش میں نہیں آﺅ گی، اس کی قیمت دو کروڑ ہے، میں آج صبح جا رہا تھا کہ راستے میں صنم بلوچ اور ماہرہ خان ملیں۔ لفٹ مانگ رہی تھیں۔ میں نے گاری روکی، دروازہ کھولا اور وہ لوگ بیٹھنے ہی لگی تھیں کہ میں نے کہا آﺅٹ، آﺅٹ، تم لوگوں کے لئے نہیں روکی، پیچھے جو باباجی کھڑے ہیں اس کے لئے روکی ہے۔ سن کے بہت دکھ ہوا ان کو۔ پھر مجھے کہا کہ چلو سیلفی ہی بنوا لو ساتھ۔ وہ بھی میں نے منع کر دیا۔“

اس گھٹیا مذاق پر دیگر سوشل میڈیا صارفین کی طرح خود صنم بلوچ کی بھی نظر پڑ گئی اور انہوں نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ ہر کوئی ان کی اچھی حس ظرافت کو داد دینے پر مجبور ہو گیا۔ ایک تصویر جس میں صنم بلوچ اپنی چمکتی دمکتی آﺅڈی گاڑی میں بیٹھی مسکرا رہی ہیں کے ساتھ انہوں نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”ان بھائی صاحب نے مجھے اور ماہرہ خان کو لفٹ نہیں دی اور افسوس سیلفی تک بھی نہیں کھچوائی ہم دونوں کے ساتھ۔۔۔ پھر میں نے اپنی آﺅڈی لے لی۔“ ان کے اس جواب نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا ہے اور ہر کوئی ان کی حاضر جوابی کی تعریف کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ صنم بلوچ کی طلاق کے متعلق گزشتہ چند دنوں سے کچھ افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنا نام صنم عبداللہ سے تبدیل کرکے صنم بلوچ کرلیا جس پر ان سے طرح طرح کے سوالات کئے جانے لگے۔ کسی نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ انہوں نے اپنے خاوند کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ صنم بلوچ نے ان سوالات کا جواب ایک ویڈیو کی صورت میں دیا جس میں ان کا کہنا تھا ”میں اپنی ذاتی زندگی کو ذاتی رکھنا چاہتی ہوں، آپ برائے مہربانی صرف میرے کام کے متعلق سوال کریں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).