فیفا ورلڈ کپ 2018: لوزانو کے گول کا جشن، میکسیکو سٹی میں ’زلزلہ‘


میکسیکو

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اپنے پہلے میچ میں میکسیکو نے کھلاڑی ہرونگ لوزانو نے جب جرمنی کے خلاف گول کیا تو میکسیکو کے عوام کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ پیچ کے پہلے ہاف کے 35 ویں منٹ میں لوزانو نے جرمنی کے خلاف گولی کیا تو ٹیم کے مداحوں نے چھلانگیں ماریں۔ لیکن کیا میکسیکو کی عوام کے اس جشن سے واقع میکسیکو میں زلزلہ آیا جیسے کے مقامی میڈیا رپورٹ کر رہی ہے؟

میکسیکو کے انسٹیٹیوٹ آف جیولوجیکل اینڈ ایٹمسفیئر انویسٹیگیشن کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں ایسا ہی کہا گیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے ’روس میں جاری ورلڈ کپ میں جرمنی کے خلاف میکسیکو کے گول پر جو میکسیکو میں جشن منایا گیا اس سے میکسیکو سٹی میں مصنوعی زلزلہ آیا۔‘ مندرجہ ذیل تصویر میں سیسموگرام میں وہ وقت لال رنگ کے ڈبے میں ہے جس وقت لوزانو نے گول کیا۔

https://twitter.com/SIMMSAmex/status/1008479629659779072


انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کی ہے میکسیکو سٹی میں دو سسمومیٹرز نے زلزلہ عین اس وقت ریکارڈ کیا جب شائقین لوزانو کے گول پر جشن منا رہے تھے۔

’میچ کے دوران میکسیکو کی ٹیم نے پہلے ہاف کے 35 منٹ اور سات سیکنڈ پر گول کیا اور میکسیکو سٹی میں لگے ہمارے زلزلے کے دو نظام نے زلزلہ ریکارڈ کیا۔ عین ممکن ہے کہ یہ عوام کے جشن کے باعث آیا ہو۔‘

میکسیکو

انسٹیٹیوٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے زلزلے بڑے نہیں ہوتے اور میکسیکو سٹی میں صرف ان سنسرز نے یہ زلزلہ ریکارڈ کیا جو بہت حساس ہیں۔

کیا یہ زلزلہ ہی تھا یا نہیں؟

انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے زلزلے انسان محسوس نہیں کر سکتے۔ اس قسم کے زلزلوں کی شدت کا تعین نہیں کیا جا سکتا اور اسی لیے ان کو زلزلہ نہیں کہا جاتا اور اگر کہا جائے تو پھر اس کو مصنوعی زلزلہ کہنا لازمی ہے۔

جشن کتنا منایا گیا؟ آپ خود فیصلہ کریں

میکسیکو

میکسیکو

میکسیکو

میکسیکو

جی ہو چکا ہے۔ 1988 میں لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی اور ایوبرن کے درمیان امیریکن فٹ بال میچ کو ’ارتھ کوئیک گیم‘ قرار دیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ گیم کے آخری لمحات میں لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کے ٹچ ڈاؤن سے پورا سٹیڈیم جشن میں اچھل پڑا اور اس کے باعث یونیورسٹی کے جیو سائنسز کمپلیکس میں سسمومیٹر نے زلزلہ ریکارڈ کیا۔

حال ہی میں لیسٹر سٹی کے مداحوں نے 2016 میں نورچ کے خلاف گول پر جشن منایا جس کے باعث زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp