کراچی میں کھینچی گئی تصویر نے روس میں طوفان کیوں برپا کر دیا؟


کراچی میں لی گئی اس تصویر نے روس میں ایسی کھلبلی مچائی کہ حکومت پریشان ہو گئی، ایسا کیا ہو گیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں سڑک پر سینکڑوں مردہ کتے پڑے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ روس نے فیفا ورلڈکپ 2018ءسے پہلے آپریشن کر کے کتوں کو مار دیا۔ لیکن یہ تصویر درحقیقت سال 2016ءمیں کراچی میں لی گئی۔

ورلڈکپ سے پہلے یہ خدشات تھے کہ روس فٹ بال شائقین کے آنے سے پہلے آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی کی کوشش کرے گا تاہم ڈپٹی وزیراعظم ویتالی متکو نے کہا کہ کتوں کو مارا نہیں جائے گا بلکہ انہیں پکڑ کر قید کر دیا جائے گا۔ ابھی یہ معاملہ چل ہی رہا ہے کہ ایک ٹوئٹر صارف نے مردہ کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”روس میں فیفا ورلڈکپ 2018ءسے پہلے مارے گئے کتے۔۔۔ آپ فٹ بال کے مزے لیجئے!!!“

جیسے ہی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو روس میں ایک بھونچال برپا ہو گیا مگر ایک ٹوئٹر صارفی نے حقیقت بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر 2016ءمیں کراچی میں لی گئی تھی جسے ’رائٹرز‘ نے اپنے ایک آرٹیکل میں بھی شائع کیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ کس طرح کراچی میں چند دنوں کے دوران ہی 700 آوارہ کتوں کو زہر کھلا کر ہلاک کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).