واٹس ایپ ہیک ہونے کی اطلاعات؛ اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے تو فوری اقدامات کیا کیے جا سکتے ہیں؟


دبئی میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرناک خبر آ گئی، پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے ایسی وارننگ جاری کر دی کہ ہر کسی کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی

پولیس اور سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فراڈئیے اب بھی لوگوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس ہیک کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ فراڈئیے لوگوں کو مخصوص لنک پر کلک کرنے یا مشکوک فائل ڈاﺅن لوڈ کرنے پر اکساتے ہیں اور ایسا ہونے پر اکاﺅنٹ ہیکرز کے اختیار میں چلا جاتا ہے جو موبائل میں موجود تصاویر، رابطہ نمبر، پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ نمبرز وغیرہ چوری کر لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہیک شدہ واٹس ایپ اکاﺅنٹ کے ذریعے کیمرہ آن کر کے ناصرف سیلفی لی جا سکتی ہے بلکہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے اور اب تک کئی ہیکرز اس میں کامیابی بھی حاصل کر چکے ہیں جس کا اندازہ اس وقت ہوا جب متعدد لوگوں نے اکاﺅنٹ ہیک ہونے سے متعلق شکایات درج کروائی۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (ٹی آر اے) نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایسے ہی افراد کیلئے تنبیہ کیساتھ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ اگر اکاﺅنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہئے۔ ٹی آر اے کے مطابق اگر اکائنٹ ہیک ہو جائے تو فوری طور پر ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دیں اور پھر کئی مرتبہ انسٹال کر کے ان انسٹال کریں۔

اس کے علاوہ اپنے ساتھ رابطے میں لوگوں کو یہ پیغام ضرور بھیجیں کہ آپ کا اکاﺅنٹ ہیک ہو چکا ہے اور اگر کوئی واٹس ایپ نمبر سے پیغام ملے تو اس کا جواب مت دیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم کو (support@whatsapp.com) ای میل کر کے اکاﺅنٹ ڈی ایکٹیویٹ بھی کروایا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).