ٹیریان خان نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں کیا کہا؟


عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا

اس سوال پر ٹیریان نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھاکہ ”کیا آپ واقعی سوچ رہے ہیں کہ میں اپنا باضابطہ بیان جاری کرنے کے لیے اس ایک عام سے آدمی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کا سہارالیا؟ ہم دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہی نہیں، آگے بڑھیں، کوئی بھی وکیل اسے قانونی نہیں مانے گا، شہرت کیلئے مجھے استعمال کرنا بند کریں“۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  بعض صارف ٹیریان کے اس اکاؤنٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں لیکن اس کے حقیقی ہونے کو اس وقت تقویت ملی  جب جمائما خان نے اس کے ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا جبکہ وہ اس کو فالو بھی کرتی ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل ٹیریان سے منصوب ایک اعلامیہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا جس کے مطابق ٹیریان نے بتایاکہ انہوں نے ریحام خان کی آںیوالی کتاب کے کچھ حصے پڑھے ہیں، اس میں  ہماری فیملی ، میرے سے وابستہ افراد سے متعلق کافی مبالغہ آرائی سے کام لیاگیااور ہمارے واٹس ایپ پیغامات اور دیگر نجی معاملات کو اپنے مفہوم میں ڈھال کر کتاب کا حصہ بنا دیا گیا۔ کتاب میں میرے والد عمران خان کیساتھ ، میری والدہ جمائمہ ، بھائی سلمان اور قاسم کیساتھ میرے تعلقات پر بھی بات کی گئی ، اگر یہ کتاب یہاں پبلش ہوئی تو میں برطانیہ اور امریکہ دونوں ممالک میں قانونی کارروائی کروں گی ، کسی کی کردار کشی غیرقانونی کام ہے اور میں مایوس ہوں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کی فروخت کے لیے نجی معاملات کو لیک کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).