تحریک انصاف کا چوہدری نثار کو زوردار جھٹکا


 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے امکان کو رد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے  کہ چوہدری نثار نہ تو تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے جبکہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چوہدری نثار کے مقابلے میں حلقہ خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ  پی ٹی آئی نے پہلے ہی پارٹی کےسینئر نائب صدر غلام سرور خان کوچار میں سے تین نشستوں پر چوہدری نثار کے خلاف باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ماضی میں کئی مرتبہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں لیکن انھوں نے عمران خان کی پیش کش کو نہ تو قبول کیا اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔رپورٹ کے مطابق جب اس ضمن میں غلام سرور خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کاکہناتھاکہ عمران خان نے انہیں کہا کہ وہ صرف اس صورت میں دستبردار ہوں جب چوہدری نثار پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دیں۔

یادرہے کہ غلام سرور خان نے 2013 کے انتخابات میں چوہدری نثار کو ٹیکسلا کی نشست سے شکست دی تھی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).