نوجوانوں کی جنسی صحت کو سب سے زیادہ کیا چیز متاثر کر رہی ہے؟


 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پچھلے 50 سالوں کے دوران مردوں کی جنسی صحت میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بڑی وجہ روزمرہ اشیاءمیں موجود کیمیکل ہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں نے مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹا سٹیرون پر فقالیٹس کیمیکل کے اخراجات کا مطالعہ کرنے کیلئے 2200 افراد پر مشتمل سروے کیا۔

سائنسی جریدے ”جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنالوجی“ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل لچکدار پی وی سی پلاسٹک کی اشیاءاور دیگر کئی روزمرہ استعمال کی اشیاءمیں پائے جاتے ہیں۔ فتھالیٹس نامی کیمیکل کی وجہ سے 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں میں ٹیسٹا سٹیرون ہارمون 34 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح بڑی عمر کے مردوں میں بھی جنسی ہارمون کی پیدائش اور افزائش متاثر ہوتی ہے جس کا نتیجہ جنسی صحت میں کمی، ذہنی اور جسمانی کمزوری کی صورت میں نکلتا ہے۔

سائنسدانوں نے اچھی جنسی صحت کیلئے متھالیٹس کیمیکل والی اشیاءاور خصوصاً پلاسٹک کی اشیاءسے حتیٰ المقدور پرہیز کی تجویز دی ہے۔ تاکہ آنے مزید لوگوں کو اس سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).