ایک روزہ کرکٹ کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ نے 481 رنز سکور کیے


اے ڈی ہیلز

اے ڈی ہیلز نے بھی 92 گیندوں میں 147 رنز سکور کیے

ٹرینٹ برج میں انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز سکور کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے 2016 میں ٹرینٹ برج ہی پر پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز سکور کیے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو اور ایلکس ہیلز نے سنچریاں سکور کیں جبکہ اوئن مورگن نے نصف سنچری سکور کی۔

انگلینڈ نے ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا اور وہ ہے ایک روزہ میچ میں تیز ترین 450 سکور کرنے کا۔ انگلینڈ نے 21 چھکوں اور 41 چوکوں کی مدد سے تیز ترین 450 رنز سکور کیے۔

ٹرینٹ برج کی وکٹ بلے بازوں کے لیے تھی جبکہ بولروں کے لیے یہ ایک ایسی وکٹ تھی کہ ہر بولر دعا کرے کہ وہ آئندہ اس وکٹ پر نہ کھیلے۔

آسٹریلیا نے بولنگ میں ہر داؤ آزمایا لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔

بیرسٹو

بیرسٹو نے 92 گیندوں میں 139 رنز سکور کیے

آسٹریلیا نے اس سے قبل 340 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب نہیں کیا ہے۔ ان کا ریکارڈ ہے کہ انھوں نے 334 کے ہدف کا تعاقب سڈنی میں 2011 میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ 4011 ایک روزہ میچ کی تاریخ میں کوئی ٹیم بھی بعد میں کھیلتے ہوئے 400 تک نہیں پہنچی۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کا حالیہ ریکارڈ کچھ نہیں ہے۔ آسٹریلیا نے اپنے پچھلے 15 ایک روزہ میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اپنے آٹھ ایک روزہ میچوں میں سے سات میں شکست کا سامنا کیا ہے۔

اوئن مورگن

اوئن مورگن نے 30 گیندوں میں 67 رنز سکور کیے

انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 19.3 اوورز میں 159 رنز کیے گئے۔

اوپنر جے جے روئے نے 61 گیندوں میں 82 رنز سکور کیے۔ بیرسٹو نے 92 گیندوں میں 139 رنز سکور کیے۔ اے ڈی ہیلز نے بھی 92 گیندوں میں 147 رنز سکور کیے۔

اوئن مورگن نے 30 گیندوں میں 67 رنز سکور کیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp