پانامہ لیکس تحقیقات :مشاورت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا


\"panamaپانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے ٹی او آرز پر مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی، جماعت اسلامی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگرجماعتیں اپنے مرتب کردہ ٹی اوآرز پیش کریں گی۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمیشن کے متفقہ ضابطہ کار لانے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے اورجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے کرنے کامطالبہ اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments