شہباز شریف لندن کی سڑک پہ کیوں دوڑے؟


لندن کی سڑک پر شہبازشریف کی ایک ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی کہ پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ویڈیوسامنے آئی جس میں شہبازشریف ہارلے میں واقع ہسپتال بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ٹیکسی کے ذریعے پہنچے تاہم اب لندن سے ان کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں وہ سڑک پار کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔شہباز شریف کا لاہور میں شائد ہی کبھی اس طرح سڑک پار کرنے کا تجربہ ہوا ہو جس طرح وہ لندن میں پار کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شہباز شریف ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور ٹریفک کی سپیڈ کا اندازہ لگاتے ہوئے تیزی کے ساتھ دوڑ کر سڑک پار کرتے ہیں ، ان لمحات کی کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

تاہم اس ویڈیو پر ریحام خان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ویڈیو اصل ہے تو ان کیلئے عزت مزید بڑھ گئی ہے ،

ویڈیو دیکھیں:


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).