کیپیٹل ٹاک میں طلال چوہدری اور فواد چوہدری کے ایک دوسرے پہ شرمناک الزامات اور لڑائی


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک دوسرے کے خلاف شرمناک الزامات لگا دئیے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ناجائز بیٹی ہے ،فواد چوہدری حلفاً کہہ دیں عمران خان کی کوئی ناجائز بیٹی نہیں ہے ۔اس پر فواد چوہدری سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے فواد چوہدری سے کہا کہ تمہاری اولاد کی کوئی گارنٹی ہے ،اپنا ڈی این اے کرا لو پتہ نہیں تم کس کے بیٹے ہو ،فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں اپنا تعلق چیک کرلو ،فاروق خان سے تمہارا کیا تعلق ہے ،فواد چوہدری نے حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فیصلہ آباد میں فون کر کے پتہ کر لیں کہ طلال چوہدری کا فاروق خان سے کیا رشتہ ہے ۔دونوں جانب سے اخلاق سے گری ہوئی گفتگو پر حامد میر نے انہیں مزید بات کرنے سے روکا تاہم دونوں اپنی اپنی بات کرتے رہے ۔اس موقع پر حامد میر نے مولا بخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں آپ کے بچوں کی جگہ ہیں انہیں سمجھائیں ،اس پر جواب دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ یہ دونوں اپنے قائدین کی وجہ سے بہت آگے نکل گئے ہیں ،ان دونوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ ان کی قیادت کا راستہ ہے ،اب یہ دونوں اس راستے پر چلنے پر مجبور ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).