سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سرکس میں کام کرنے والی لڑکی کے لباس کی وجہ سے برطرف


سعودی عرب میں سرکس کے دوران خاتون کی ایسی شرمناک حرکت کہ حکومت نے انتہائی طاقتور عہدیدار کو نوکری سے ہی نکال دیا

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین احمد الخاطب سرکس میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے ہی نوکری سے برخاست ہوئے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ سبق نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں لگائے گئے روسی سرکس میں ایک لڑکی نے انتہائی چست لباس پہن کر پرفارم کیا جس سے اس تمام ہنگامے کا آغازہوا، اور جس کا نتیجہ احمد الخاطب کو نوکری سے نکالے جانے کی صورت میں نکلا۔

چست لباس والی غیر ملکی لڑکی کی ویڈیو بھی اب سعودی سوشل میڈیا پر خوب پھیل رہی ہے۔ یہ ویڈیو عریبیہ فاؤنڈیشن تھنک ٹینک کے بانی علی شہابی نے بھی پوسٹ کی جس میں روسی سرکس کے شو میں نوجوان لڑکی کوگلابی رنگ کے چست لباس میں دیکھاجاسکتا ہے، لیکن انہوں نے متعدد سعودی نوجوانوں کی آراء کو بھی اس ویڈیو کا حصہ بنایا جو اس واقعے پر بہت برہم دکھائی دئیے۔ یہ واضح نہیں کہ واقعے میں ملوث سرکس کی انتظامیہ کے خلاف بھی کوئی ایکشن لیا گیا ہے یا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).