اقرا عزیز کی تصویروں میں حیرت انگیز تبدیلی پہ لوگوں کا رد عمل


”جسم کا یہ حصہ اتنا بڑا کیسے ہو گیا“ معروف اداکارہ اقراءعزیز نے تازہ تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو طوفان برپا ہو گیا

جب شہرت ملتی ہے تو مداح بنتے ہیں لیکن اس کیساتھ ہی نفرت کرنے والے افراد بھی سامنے آ جاتے ہیں جو معمولی سے معمولی بات پر بھی تنقید سے باز نہیں آتے۔ اور جیسا کہ کہتے ہیں کہ ”آپ ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے“ اقراءعزیز کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جنہوں نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تو طوفان برپا ہو گیا۔

کچھ ہی عرصہ قبل انہیں شدید تنقید کا برداشت کرنا پڑی جب وہ اپنی بہن کیساتھ چھٹیاں منانے کیلئے بیرون ملک گئیں اور وہاں سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

لیکن اقراء اور ان کی بہن نے ناقدین کی پرواہ کئے بغیر ہی اپنی چھٹیاں منانے اور مداحوں کو تازہ ترین اپ ڈیٹس دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اقراءعزیز کے چہرے کو دیکھا جائے تو ان کی بھنویں خاصی بڑی اور خوبصورت ہیں جنہیں دیکھنے والا دیکھتے ہی رہ جاتا ہے اور لڑکیاں ان جیسی بھنویں حاصل کرنے کی خواہش کرتی ہیں۔

لیکن انہوں نے اپنی جو تازہ ترین تصویر اپ لوڈ کی ہے اس میں ان کی بھنویں پہلے سے بھی بڑی نظر آ رہی ہیں جس پر مداح بھی حیران پریشان ہیں لیکن جب مداحوں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مستقل نہیں ہیں بلکہ میک اپ کے ذریعے انہیں مزید بڑا بنایا گیا ہے۔

یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں نے حیران کن طور پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے یہ نشاندہی شروع کر دی کہ ان کی بھنویں بالکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں۔

 

ایک صارف نے کہا ”آپ کی بھنویں واقعی بہت بری لگ رہی ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”آپ کی بھنویں اچھی نہیں ہیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ”یہ بھنویں کیسی ہیں“

ایک صارف نے لکھا ”خوفناک بھنویں“

ایک صارف نے کہا ”پہلی مرتبہ پاکستانی عوام ساتھ دے رہی ہے ورنہ کسی کو نیچا دکھانا تو پاکستانیوں کو خوب آتا“

ایک صارف نے لکھا ”جب آپ مائیکرو بلیڈنگ کروائیں تو ایسا ہوتا ہے“

ایک صارف کا کہنا تھا ”لیکن اس کا میک اپ آرٹسٹ اس کی خوبصورتی کو خراب نہ کرے اس کی اصلی بھنویں بہت خوبصورت ہیں بس ہلکی سی صفائی کرنا ہوتی ہے۔ مگر اس کے میک اپ آرٹسٹ نے اتنی موٹی بنا دی ہیں لیکن اقراءپھر بھی بہت خوبصورت لگتی ہے“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).