سیلفی سٹک کا متبادل تیار


\"camera1\"سیلفی سٹک کے متبادل کے طور پر امریکا میں ’ ہوورکیمرے‘ کے نام سے ہوا میں منڈلانے والا کیمرہ بنایا گیا ہے۔
اس کیمرے پر 13 میگا پکسل کیمر ہے جب کہ یہ اسمارٹ فون کی ایپ سے کنٹرول ہونے کے ساتھ ساتھ وائی فائی کنکشن بھی رکھتا ہے۔ اس میں مخصوص ٹیکنالوجی کی بدولت تصویر ہلتی اور دھندلی نہیں ہوتی جب کہ اسے اٹھاکر چلنا بہت ا?سان ہے۔ ہائی ریزولوشن تصاویر کے علاوہ یہ 4 کے ویڈیو بھی بناسکتا ہے۔
سان فرانسسکو کی کمپنی نے اسے تیار کیا ہے اور اسے ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ اڑن کیمرہ \"camera\"کہا گیا ہے جس میں چہرے پہچاننے کے علاوہ، آٹو فولو موڈ بھی ہے جس کے تحت یہ خود آپ کے پیچھے پیچھے آسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرواز کے دوران ہموار انداز میں تصاویر کھینچتا ہے کیونکہ اس میں جائرواسکوپ موجود ہے جب کہ ہوور کیمرا 50 میٹر کی دوری اور بلندی تک جاکر تصاویر لے سکتا ہے۔
کیمرے میں 4 پنکھے لگے ہوئے ہیں جن کے ذریعے یہ 8 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ ہوور کیمرے کا وزن صرف 240 گرام ہے اور یہ ہرطرح سے محفوظ ہے کیونکہ اس میں انسانی حفاظت کا بے حد خیال رکھا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments