جاپانی شائقین نے پورے سٹیڈیم کی صفائی کر دی


ورلڈ کپ کے کسی بھی سنسنی خیز میچ کے بعد سٹینڈز میں کوڑا، بوتلیں اور کھانے کی چیزوں کے خالی پیکٹ پڑے ملتے ہیں۔

گزشتہ رات جاپان کے شائقین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔ ان کی ٹیم کولمبیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 0-2 سے جیت گئی۔ یہ جاپان کی جنوبی امریکہ کے کسی بھی ملک کے خلاف پہلی جیت تھی۔

لیکن جو کچھ میچ کے بعد ہوا اسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے: جاپان کے شائقین نے میچ ختم ہوتے ہے سٹیڈیم کی صفائی شروع کر دی۔

https://twitter.com/Coachmckaig/status/1009177819589439489

بڑے بڑے کچرے کے تھیلے تھامے جاپانیوں نے ہر نشست کو صاف کیا اور جب وہ نکلے، تو سٹینڈ ایسا منظر پیش کر رہے تھے جیسے وہاں کوئی بیٹھا ہی نہیں تھا۔

’یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے، جاپان کے صفائی پسند شائقین اپنی نفاست کے لیے مشہور ہیں۔‘

جاپان میں مقیم صحافی سکاٹ میکنٹائر کے مطابق ‘یہ نفاست صرف فٹبال کے لیے ہی نہیں ہے، صفائی جاپانی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔‘

وہ اس وقت ورلڈ کپ کے لیے روس میں موجود ہیں اور جاپانی شائقین کی اس صفت سے بخوبی واقف ہیں۔

‘کہا جاتا ہے کہ فٹبال کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ جاپان میں سماجی طور پر صفائی ایک بہت اہم چیز ہے اور جاپانی شائقین تمام میچوں کے بعد ایسا ہی کرتے ہیں۔’

https://twitter.com/WCGoalz/status/1009176211115962368

بچپن کی عادت

سینیگال کے شائقین بھی پیچھے نہ رہے اور اس سال ورلڈ کپ میں اُن کی ٹیم کے میچ کے بعد وہ بھی گراؤنڈ کی صفائی میں مگن نظر آئے۔

لیکن سٹیڈیم صاف کرنے کی روایت جاپان نے ہی ڈالی اور اب یہ ان کی وجہ شہرت بن گئی ہے۔

یہ رویہ ابھی بھی کچھ ممالک کے لوگوں کے لیے حیران کن ہے۔

‘اگر آپ کوئی بوتل یہ خالی پیکٹ زمین پر گرا بھی دیں گے تو کوئی نہ کوئی جاپانی آپ کو ضرور ٹوکے گا اور کہے گا کہ اسے اٹھا لیں۔‘

جاپانی شائقین

جاپانی شائقین جیت کا جشن ایک انوکھے اور نفیس انداز میں مناتے ہیں۔

جاپانیوں کو یہ عادت بچپن سے ہی ڈالی جاتی ہے۔

سکاٹ نارتھ کا تعلق اوسکا یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات سے ہے۔ اُن کے مطابق ‘یہ ایسے ہی ہے جیسے سکول کے بعد کلاس روم کی صفائی کرنا۔ جاپان کے سکولوں میں اس بات کی تلقین کی جاتی ہے، اور بڑے ہو کر ہر کسی کو اس کی عادت پڑ جاتی ہے’۔

https://twitter.com/aulty/status/1009193594597433344

جاپانیوں کی اس صفت سے فٹبال کے شائقین بھی حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر جاپانی صفائی مہم کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp