پاناما لیکس پر حکومت سے وضاحتی اشتہارات کی تفصیلات طلب


\"lahoreہائی کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق وضاحتی اشتہارات شائع کرانے پر وفاقی حکومت سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام غلطی سے شامل ہونے سے متعلق قومی اخبارات میں وضاحتی اشتہارات شائع کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم ذاتی وضاحت کے لئے قومی خزانے کا استعمال نہیں کرسکتے لیکن اس کے باوجود پاناما لیکس میں لگے الزامات کی وضاحت کیلئے قومی اخبارات میں اشتہارات شائع کئے جا رہے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اشتہارات پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کر کے وزیراعظم نواز شریف سے واپس لی جائے اور قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ عدالت کے جج جسٹس شاہد وحید نے حکومت سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو قانونی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments