تجارت سے متعلق قوانین کو بہتر بنا رہے ہیں: وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں امن بحال کردیا جب کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے اقتصادی استحکام پیدا ہوا ہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈی جی نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ وسیع شراکت داری چاہتا ہے جب کہ پاکستان تجارت سے متعلق قوانین کو بہتر بنارہا ہے، چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطےمیں رابطوں اور اقتصادی راہداری منصوبوں پرتیزی سےکام کررہےہیں، تجارتی قوانین سے عالمی سطح پر اشیا کی ترسیل میں مدد ملے گی جب کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments