معروف صحافی رؤف کلاسرا کا عمران خان کے بارے میں ایک اور انکشاف


”عمران خان نے یہ 4 مہنگی چیزیں خریدی ہیں اور۔۔۔“ رﺅف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکنان دنگ رہ جائیں گے، کون سی چیزیں خریدی اور پی ٹی آئی کے کن سیاستدانوں پر شک ہو رہا ہے، تہلکہ مچا دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہیں اس لئے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے خود اعلیٰ اقدار کی باتیں کی تھیں اور بینچ مارک بہت ہائی کر دیا تھا۔ میں نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں عمران خان ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام میں بیٹھے ہیں جس میں ہارون الرشید، حسن نثار بھی موجود ہیں۔

اس پروگرام میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ میں الیکٹبلز کی سیاست کر ہی نہیں سکتا کیونکہ اگر ایسا کروں گا تو میں تو پرانے سیاستدانوں کی پچ پر جا کر کھیلوں گا اور اس کا مطلب ہے کہ مجھے شکست ہو گئی۔ اب جبکہ ورکر یہ چیزیں دیکھتا ہے کہ چار پانچ سال عمران خان کا یہ موقف تھا اور اب کچھ اور ہے تو اس کیلئے ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اب یہ الزامات بھی سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں کہ عمران خان نے 4 مہنگی ترین سفید رنگ کی v8 گاڑیاں خریدی ہیں جس کے بعد اب پی ٹی آئی کے جس بھی سیاستدان کے پاس سفید رنگ کی v8 گاڑی ہے اس پر شک کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).