سینئر صحافی ہارون الرشید نے سلمان اکرم راجہ کو لائیو پروگرام میں کھری کھری سنا دیں


”یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت نہیں جہاں۔۔۔“ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے سلمان اکرم راجہ کو لائیو پروگرام میں آڑے ہاتھوں لے لیا، وہ کچھ کہہ دیا کہ کامران شاہد بھی دنگ رہ گئے
ایسا ہی کچھ نجی ٹی وی پروگرام میں بھی ہوا جہاں معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے ماہر قانون دان سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ جس اخبار نویس پر چاہتے ہیں چڑھ دوڑتے ہیں، یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت نہیں ہے جہاں آپ ایسے گفتگو کریں۔

ہارون الرشید نے کہا کہ ”آپ کو ایک دن کا نہیں برسوں موقع ملے گا اور یہ جو آپ نے بدتمیزی کی روش اختیار کر رکھی ہے، آپ کو موقع تو پورا ملے گا ہی لیکن اس کا جواب بھی ملے گا۔ آپ نے اخبار نویسوں کو کیا سمجھ لیا ہے کہ جس پر آپ چاہتے ہیں چڑھ دوڑتے ہیں اور جس کیساتھ آپ چاہتے ہیں کہ بدتمیزی کرتے ہیں۔

شہباز شریف سے پوچھیں میں نے ان سے دو گھنٹے اور 40 منٹ کی میٹنگ کی جس دوران 40 ملین ڈالر تو انہوں نے خود کہا کہ ہم نے بھیجیں ہیں۔ پوچھیں ان سے یا وہ تردید کر دیں اس بات کی، آپ کہہ رہے ہیں کہ 20 یا 22 ملین ڈالر کیا، یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت نہیں ہے جہاں آپ اس طرح سے گفتگو کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).